ایران اور لیبیا کا ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور

تہران، ارنا - ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے لیبیا کی اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

محمد مہدی اسماعیلی نے ہفتہ کے روز موریطانیہ کے دارالحکومت، نواکشوٹ کو 2023 کے لیے اسلامی دنیا میں ثقافتی دارالحکومت کے طور پر متعارف کرانے کی تقریب کے موقع پر محترمہ مبروکہ توغی عثمان کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کی۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور لیبیا کے درمیان ثقافتی اور فنی صلاحیتوں بالخصوص سینما، شاعری، ادب اور بصری فنون کے میدان میں دونوں ریاستوں کے درمیان فنی اور ثقافتی تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا۔
توغی عثمان نے اپنی طرف سے لیبیا میں خطاطی کی نمائشوں کے انعقاد کی اہمیت کا ذکر کیا اور کہا کہ اس طرح کے فنی پروگرام شمالی افریقہ کے لوگوں کو ایرانی فنکاروں کی فنی اور ثقافتی دولت سے زیادہ آگاہ کرتے ہیں۔
اسماعیلی نے موریطانیہ میں 2023 کے لیے موریطانیہ کے دارالحکومت نواکشوٹ کو اسلامی دنیا میں ثقافتی دارالحکومت کے طور پر متعارف کرانے کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔
ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس استقریب میں شرکت کے لیے جمعرات کے روز موریطانیہ پہنچ گئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .